Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

سیدنا مفضل سیف الدین کا 82 واں یوم پیدائش منایا گیا

داؤدی بوہرہ کی خصوصی تقریب میںشریک مرکزی وزیر سی آر پاٹل نے قوم کی اجتماعی ترقی میں سیدنا مفضل سیف الدین کے تعاون کی تعریف کی، ہر شخص زندگی بھر علم حاصل کرتا ہے،اس لیے زندگی کے کسی بھی مرحلے پر تعلیم حاصل کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ یا شرمندگی محسوس نہ کریں، ضرورت مندوں کی ہمیشہ مدد کریں اور معاشرے کے تمام افراد کے ساتھ ہم آہنگی سے رہیں :سیدنا مفضل سیف الدین

سورت: مرکزی وزیر برائے جل شکتی اور رکن پارلیمنٹ جناب سی آر پاٹل، دنیا بھر میں داؤدی بوہرہ برادری کے رہنما، تقدس مآب سیدنا مفضل سیف الدین کی 82ویں سالگرہ منانے داؤدی بوہرہ برادری میں شامل ہوئے۔

عزت مآب وزیرجناب سی آر پاٹل سیدنا مفضل سیف الدین کی یوم پیدائش کے موقع پر ذاتی طورپرمبارکباد دینے اور نیک خوہشات دینے کے لیے خصوصی طور پر آئے تھے۔ ان کے ساتھ سورت کے سینئر سرکاری افسران اور معززین بھی شریک تھے۔

یہ جشن زمپا بازار میں منعقد کیا گیا، جو بوہرہ کی تاریخ سے جڑاہوا ہےاور تقدس مآب سیدنا کی آبائی رہائش گاہ ہے، یہاں 200 سال پرانی عربی اکیڈمی الجامعہ الصیفیہ کے ساتھ واقع ہے، جو کمیونٹی کی تعلیم کے لیے ایک علامت ہے۔اس دوران اپنے خطاب میں وزیر سی آر پاٹل نے قوم کی اجتماعی ترقی میں سیدنا مفضل سیف الدین کے تعاون کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر سورت میں جمع ہونے والے ہزاروں داؤدی بوہروں کی آنکھوں میں پیار اور گہرا ایمان دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے سیدنا کے لیے شہر کا دورہ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی موجودگی سورت کو خوبصورت بناتی ہے۔

اپنے یوم پیدائش پر سیدنا مفضل سیف الدین نے سورت کی المسجد المعظم میں خطبہ دیا۔ سامعین سے خطاب کرتے ہوئے سیدنا نے کمیونٹی کے ہزاروں افراد کا شکریہ ادا کیا جو علم کی تلاش میں سورت آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص زندگی بھر علم حاصل کرتا ہے اور اسے زندگی کے کسی بھی مرحلے پر تعلیم حاصل کرنے میں کبھی بھی ہچکچاہٹ یا شرمندگی محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

اپنے خطاب میں تقدس مآب نے کمیونٹی کو اعتماد اور اطمینان کی زندگی گزارنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمیونٹی کو مشورہ دیا کہ وہ ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کریں اور معاشرے کے تمام افراد کے ساتھ ہم آہنگی سے رہیں۔ہندوستان اور بیرون ملک سے کمیونٹی کے 70ہزار سے زیادہ افراد داؤدی بوہروں کے سالانہ تعلیمی سیمینار استفہدہ علمیہ میں شرکت کے لیے سورت آئے ہیں، جس کا اختتام سیدنا مفضل سیف الدین کے یوم پیدائش کے موقع پر ہوتا ہے۔تقدس مآب سیدنا مفضل سیف الدین 40 ممالک میں دس لاکھ سے زیادہ داؤدی بوہروں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ ان کے اقدامات ہم آہنگی، پائیدار ترقی اور انسانیت کی خدمت کو فروغ دیتے ہیں۔ ان کی قیادت نے کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ بھلائی کے لیے ایمان اور عمل کو یکجا کرنے کی ترغیب دی ، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تعلیمی ترقی، بھوکمری کے خاتمے، پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی بحالی پرزوردیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *