ممبئی: 9 اپریل سے 5 مئی تک ریاستی سی ای ٹی سیل کے ذریعہ منعقدہ مہاراشٹر ہیلتھ اینڈ ٹیکنیکل کامن انٹرنس ٹیسٹ (ایم ایچ ٹی سی ای ٹی) میں 40 غلط سوالات تھے، جن میں سے 28 ریاضی، سات فزکس، چار کیمسٹری اور ایک بائیولوجی میں تھا۔
ایم ایچ ٹی سی ای ٹی، انجینئرنگ اور پیرا میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے، دو مراحل میں 28 سیشنز میں منعقد کی گئی: فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی (پی سی بی گروپ) 9-17 اپریل کو منعقد کی گئی تھی جبکہ فزکس، کیمسٹری، ریاضی (پی سی ایم گروپ)کا امتحان 19 اپریل سے 5 مئی تک کے درمیان ہواتھا ۔
پی سی بی گروپ کے لیے رجسٹرڈ 301072 امیدواروں میں سے 282737 نے امتحان میں شرکت کی۔ پی سی ایم گروپ کے لیے رجسٹرڈ 464263 امیدواروں میں سے 422863 نے امتحان میں شرکت کی۔ امتحان کے بعد، طلباء کو CET سیل کی ویب سائٹ پر اعتراضات درج کرنے کا موقع دیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات اور چیف کنٹرولر نے اعتراضات کو چیک کیا اور امتحان میں 40 ناقص سوالات پائے گئے۔ طلباء کی طرف سے اپنے سوالات داخل کرنے کے لیے ادا کی گئی ₹1000 فیس ان لوگوں کو واپس کر دی جائے گی جن کے اعتراضات درست پائے گئے۔
No Comments: