Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

امرتسر میں زہریلی شراب پینے سے 23 افراد کی اموات

پولیس نے تحقیقات کا دائرہ نئی دہلی تک پھیلا یا،اب تک 16 ملزمان گرفتار

امرتسر:امرتسر میں زہریلی شراب پینے سے 23 افراد کی موت نے پنجاب ، ہریانہ سمیت ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پنجاب پولیس کے بارڈر رینج کے آئی جی ستیندر سنگھ نے بتایا ہے کہ مجیٹھا کے مختلف گاؤں میں جعلی شراب کے اس سنگین واقعے کا مقدمہ درج کر کے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس نے تحقیقات کا دائرہ نئی دہلی تک پھیلا دیا ہے۔

جعلی شراب سے اتنی بڑی تعداد میں اموات پیر کی شام کو ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرین کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضہ اور اہلیت کے مطابق ہر خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے بارڈر رینج کے آئی جی ستیندر سنگھ نے کہا کہ جیسے ہی پولیس انتظامیہ کو پیر کی شام دیر گئے یہ خبر ملی، وہ فوری طور پر گاؤں پہنچ گئی۔ دیہاتوں میں اعلانات کیے گئے کہ اگر کوئی دیسی شراب پیتا ہے تو وہ فوراً ان سے رابطہ کرے۔اس کے بعد کچھ لوگ بھی آگے آئے اور بیمار لوگوں کو ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

اس معاملے کے بارے میں ابتدائی سراغ ملنے کے بعد، صبح تین سے چار بجے تک پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا اور پانچ سے چھ لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *