نئی دہلی : (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ ہندوستان دہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا یہ بیان پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان آیا ہے۔ حملے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
انگولا کے صدر لارینسو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ہم دہشت گردی کے خلاف پوری طرح متحد ہیں۔ میں صدر لارینسو اور انگولا کی عوام کا پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے اظہار تشکر کرتا ہوں۔‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’’ہم دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انگولا کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘
انگلولہ کے صدر جاؤ مینوئل گونسالویز لارینسو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ بھارت کے چار روزہ دورے پر بھارت آئے ہوئے ہیں۔ صدر لارینسو کا یہ دورہ کئی سطحوں پر بھارت-انگلولہ تعلقات کو ایک نئی جہت عطا کرے گا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے صدر لارینسو کا راشٹرپتی بھون میں شاندار استقبال کیا۔
ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں صدر لارینسو اور ان کے وفد کا بھارت میں تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ 38 برسوں بعد، انگولہ کے صدر کا بھارت کا دورہ ہو رہا ہے۔ ان کے اس سفر سے، نہ صرف بھارت – انگولہ تعلقات کو نئی سمت اور رفتار مل رہی ہے، بلکہ بھارت اور افریقہ شراکت داری کو بھی تقویت حاصل ہو رہی ہے۔
اس سال، بھارت اور انگولہ اپنے سفارتی تعلقات کی 40ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ تاہم ہمارے تعلقات، اس سے بھی بہت پرانے ہیں، بہت گہرے ہیں۔
No Comments: