Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

سماج وادی پارٹی کی حکومت بننے پر اعظم خان پر لگے جھوٹے مقدمے ہوں گے واپس

اعظم خان کے بی ایس پی میں شامل ہونے کے امکانات کے حوالے سے جاری چہ میگوئیوں کے درمیان ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کابیان

لکھنؤ:سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قدآوررہنما لیڈر اعظم خان کے جیل سے رہا ہونے اور بی ایس پی میں شامل ہونے کے امکانات کے حوالے سے جاری چہ میگوئیوں کے درمیان سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ریاست میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بننے پر ان پر لگے سبھی جھوٹے مقدمات واپس ہوں گے ۔ منگل کو سماج وادی پارٹی قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ اور رامپور کا ایم ایل اے اور ایک افسر جسے توسیع پر توسیع مل رہی ہے ناانصافی نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم سبھی کے لئے خوشی کا دن ہے ۔آنے والے وقت میں ان پر لگے سبھی کیس ختم ہوں گے ۔

اعظم خان کے بی ایس پی میں شمولیت کی خبروں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’اعظم خان سماج وادی پارٹی کے فاونڈرنیتاجی اور ہم لوگوں کے ساتھ ہیں۔ سماج وادی پارٹی آج سے نہیں نہ جانے کب سے بی جے پی کا مقابلہ کررہی ہے ۔الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ ذات کے فیصلے پر عمل درآمد کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ آج اپنی ذات کے لوگوں کوحکومت نے ہر جگہ بیٹھایا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 5000سال کی پرانی باتوں کو کیسے دور کریں گے ۔ ذات کی وجہ لوگوں کو رسوا کیا گیا ہے ۔ بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کو ذات کی بنیاد پر تفریق کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کہتے تھے ذات توڑو۔سماج کا حصہ بنے۔انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی پی ڈی اے سے گھبرائی ہوئی ہے ۔ حالانکہ یہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ذات کی بنیاد پر جذباتی رشتہ بنتا ہے ۔ اس کو کیسے دور کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ذات کی بنیاد پر گھر،مندر نہ دھلوائے ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *