Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

مہاراشٹر میں خواتین محفوظ نہیں: سنجے راوت کا الزام

مہاراشٹر میں خواتین محفوظ نہیں: سنجے راوت کا الزام

ممبئی: شیو سینا یو بی ٹی کے رہنما اور رکن پارلیمان سنجے راوت نے ستارا میں 26 سالہ خاتون ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور خودکشی کے بعد مہاراشٹر حکومت پر سخت تنقید کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست میں خواتین کی سلامتی مکمل طور پر بحران کا شکار ہو چکی ہے ۔ راوت نے کہا کہ متوفیہ ڈاکٹر کے چار صفحات پر مشتمل خودکشی کے خط میں نہ صرف جنسی استحصال بلکہ ایک پولیس افسر اور ایک موجودہ رکن پارلیمان کی مبینہ بدعنوانی کے سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر جو کبھی خواتین کے لیے محفوظ ترین ریاست سمجھا جاتا تھا، آج اس کے حالات انتہائی تشویش ناک ہیں۔ اگر یہ واقعہ کسی دوسری ریاست مثلاً مغربی بنگال، کیرل یا کرناٹک میں پیش آتا تو بی جے پی پورے ملک میں شور مچاتی۔ راوت نے کہا کہ ستارا میں ایک خاتون ڈاکٹر کو خودکشی پر مجبور کیا گیا، لیکن حکومت اور وزارت داخلہ خاموش ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر خواتین کے تحفظ کے نام پر حکومت کی پالیسیاں کہاں گئیں؟ ادھر پولیس نے اس واقعے کے سلسلے میں سب انسپکٹر بدنے اور متاثرہ کے مالک مکان پرشانت بنکر کے خلاف عصمت دری اور خودکشی پر اکسانے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (کولہاپور رینج) سنیل پھلاری نے بتایا کہ بدنے کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *