Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

بنگلورمیں فتح کا جشن ماتم میں تبدیل

’وکٹری پریڈ‘ کے دوران بھگدڑمچنے سے 11 افراد کی موت، 33زخمی

بنگلورو : بنگلور میں آرسی بی کے پہلے آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے بعد منعقدہ وکٹری پریڈ(جشن) کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے اس واقعے میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی اور 33 لوگ زخمی ہو گئے۔ پی ایم مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔

آئی پی ایل 2025 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی ٹیم کو اپنی پہلی فتح کا جشن دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر جمع تھے۔ اس دوران بھگدڑ میں 11 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہلکی طاقت کا بھی استعمال کیا گیا۔ کئی لوگ بے ہوش ہو گئے جنہیں ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتالوں میں لے جایا گیا۔ کچھ لوگوں کو موقع پر سی پی آر دے کر بچانے کی کوشش کی گئی۔

پی ایم مودی اظہارافسوس

پی ایم مودی نے بنگلور میں بھگدڑ کے واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ‘بنگلور کا حادثہ واقعی دل ہلا دینے والا ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری تعزیت ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میری دعا ہے کہ جو زخمی ہیں وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔

ریاستی حکومت کا ردعمل

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ‘یہ ایک نوجوان اور پرجوش ہجوم تھا، ایسی صورتحال میں لاٹھی چارج نہیں کیا جا سکتا۔ ڈی کے شیوکمار نے مزید کہا، ‘میں نے پولیس کمشنر اور سب سے بات کی ہے، میں بعد میں اسپتال بھی جاؤں گا۔ میں مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹروں کو پریشان نہیں کرنا چاہتا۔ ابھی صحیح تعداد نہیں بتائی جا سکتی، ہم لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہم نے پروگرام مختصر کیا، پورا پروگرام 10 منٹ میں ختم ہو گیا۔ ہم سب کچھ نارمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہاں لاکھوں لوگ آئے تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *