Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

ویراٹ کی ٹیم آر سی بی نے پہلی بار جیتا آئی پی ایل

پنجاب کنگز کو دوسری بار فائنل میں شکست کا سامنا

احمد آباد: آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں، رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے پنجاب کنگز کو 6 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی انہوں نے پہلی بار آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آخری اوور تک جاری رہنے والا سنسنی خیز میچ آر سی بی نے جیت لیااور 17 سال کا انتظار ختم ہوا۔ ویراٹ کوہلی نے پہلی بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا ہے۔ پنجاب کنگز کو دوسری بار فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل انہیں 2014 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ آر سی بی نے 20 اوور میں 9 وکٹ پر 190 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے ویراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے۔ رجت پاٹیدار نے 26، لیام لیونگسٹون نے 25، جیتیش شرما اور میانک اگروال نے 24-24 رنز بنائے۔ روماریو شیفرڈ نے 17 اور فلپ سالٹ نے 16 رنز بنائے۔ پنجاب کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور کائل جیمیسن نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ یوزویندر چہل، وجے کمار ویشخ اور عظمت اللہ عمرزئی نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

پنجاب کنگز کے بلے بازوں نے خوب محنت کی لیکن وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ ششانک سنگھ نے 30 گیندوں پر ناقابل شکست 61 رنز بنائے۔ انہوں نے 3 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ ان کی جانب سے جوش انگلش نے 23 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ پربھسمرن سنگھ نے 26 اور پریانش آریہ نے 24 رنز بنائے۔ آر سی بی کی جانب سے بھونیشور کمار اور کرونل پانڈیا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *