Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر ہندوستانی میزائل حملے کی تصدیق کر دی

شہباز شریف نے خود اعتراف کیا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے انہیں فون کرکے بتایا تھاکہ ہندوستان نے نور خان ایئر بیس اور کئی دیگر مقامات پر بمباری کی ہے

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے راولپنڈی اور دیگر مقامات پر نور خان ایئربیس پر بھارت کے درست میزائل حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب ڈھائی بجے انہیں ذاتی طور پر فون کرکے آپریشن سندور کے دوران حملے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔شہباز شریف کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان میموریل میں ایک خصوصی ‘یوم تشکور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، شہباز شریف کو مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ9-10 مئی کی درمیانی شب تقریباً 2.30 بجے آرمی چیف عاصم منیر نے مجھے ایک محفوظ لائن پرکال کیا، اور مجھے بتایا کہ ہندوستانی بیلسٹک میزائل نور خان ایئربیس کو نشانہ بنا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ نے ہمارے ملک کی حفاظت کے لیے دیسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور انہوں نے چینی طیاروں پر جدید آلات اور ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا۔ 10 مئی کو پاکستان نے دعویٰ کیا کہ اس کے تین فضائی اڈوں کو بھارتی میزائلوں اور ڈرونز نے نشانہ بنایا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں صبح 4 بجے کے قریب ایک عجلت میں بلائی گئی پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاک فضائیہ کے نور خان (چکلالہ، راولپنڈی) مرید (چکوال) اور رفیقی (ضلع جھنگ میں شورکوٹ) ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

میکسار ٹیکنالوجیز کی جانب سے لی گئی حالیہ سیٹلائٹ تصاویر سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ متعدد پاکستانی ایئربیسز کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ تصاویر میں چار پاکستانی ایئربیسز ، راولپنڈی میں نور خان ایئربیس، سرگودھا میں پی اے ایف بیس مصحف، بھولاری ایئربیس اور جیکب آباد میں پی اے ایف بیس شہباز،کو نقصان پہنچایا گیا۔25 اپریل 2025 اور 10 مئی 2025 کو لی گئی سیٹلائٹ تصاویر ایئربیس کی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کو ظاہر کرتی ہیں، جو نور خان ایئربیس پر ممکنہ حملے یا حملے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارت میں حکمران جماعت اور حزب اختلاف دونوں کے رہنماؤں نے پاکستانی وزیر اعظم کو نشانہ بنایا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *