Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

میں ابھی بھی وزیر اعلیٰ بننے کا انتظار کر رہا ہوں: اجیت پوار

مہاراشٹر میں مہایوتی کی زبردست جیت کے بعد دیویندر فڑنویس پانچ سال بعد وزیر اعلیٰ کی کرسی پر واپس آئے ہیں لیکن ان کی حکومت میں نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے ایک بار پھر اعلیٰ عہدے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر میں مہایوتی کی زبردست جیت کے بعد دیویندر فڑنویس پانچ سال بعد وزیر اعلیٰ کی کرسی پر واپس آئے ہیں لیکن ان کی حکومت میں نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے ایک بار پھر اعلیٰ عہدے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ یہ بات نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی جانب سے منعقد ‘شاندار مہاراشٹرا پروگرام میں کہی۔ ایک سینئر صحافی نے پروگرام میں کہا کہ مہاراشٹر کو ایک خاتون وزیر اعلیٰ ملنی چاہیے۔ وہاں موجود اجیت پوار نے کہا کہ اب میں بھی کئی بار محسوس کرتا ہوں کہ مجھے وزیر اعلیٰ بننا چاہیے تھا، لیکن اب تک وہ موقع نہیں ملا۔ شاید کسی دن ایسا موقع ملے۔

پوار کے اس بیان پر پروگرام میں موجود سبھی لوگ ہنس پڑے۔ اجیت پوار نے مہاراشٹر کی سیاست میں تقریباً چار دہائیاں مکمل کر لی ہیں۔ کئی بار ڈپٹی سی ایم کے طور پر کام کرنے کے باوجود وہ سی ایم کی کرسی تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔ 2009 کے انتخابات میں این سی پی نے کانگریس سے زیادہ سیٹیں حاصل کی تھیں۔ تب ایسا لگا کہ اجیت پوار یہ ذمہ داری اٹھائیں گے۔ لیکن اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ عہدہ کانگریس کو دیا جائے گا جبکہ این سی پی کو ہوم سمیت اہم عہدے اور اضافی قلمدان ملیں گے۔ اجیت پوار کے دوبارہ اپنی خواہش کا اظہار کرنے سے ریاست کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ شیوسینایوبی ٹی کے لیڈر ونائک راوت نے اجیت پوار کو براہ راست وزیر اعلیٰ کے عہدے کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مہایوتی چھوڑ کر مہا وکاس اگھاڑی میں شامل ہو جائیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *