ممبئی: تعلیمی سال 2025-26 سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے منظور شدہ ہائر سیکنڈری اسکولوں؍جونیئر کالجوں میں 11ویں جماعت کے داخلے مرکزی آن لائن سسٹم کے ذریعے کروائے جائیں۔ اسی مناسبت سے ممبئی ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سندیپ سنگوے نے مطلع کیا ہے کہ ممبئی ڈویژن میں مارچ 2025 میں 10ویں جماعت کے امتحان میں شرکت کرنے والے تمام طلباء کو صرف آن لائن موڈ کے ذریعے 11ویں جماعت میں داخلہ دیا جائے گا۔
ممبئی ڈویژن کے ایجوکیشن انسپکٹر (جنوبی؍شمال؍مغرب)، ممبئی اور ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) ضلع پریشد تھانے؍رائے گڑھ؍پالگھر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے تمام سیکنڈری اسکولوں کے پرنسپلوں کو 11ویں جماعت کے آن لائن داخلہ کے عمل کے بارے میں ان تمام طلباء کو مطلع کریں جو اپنے اسکولوں میں 25ویں جماعت کے امتحان میں شریک ہوئے تھے۔
سال 2025-26 میںریاستی بورڈ کے ممبئی ڈویژن کے تمام تسلیم شدہ ہائر سیکنڈری اسکولوں؍جونیئر کالجوں (چاہے سال 2024-25 میں رجسٹرڈ ہوں) کو اپنے ہائیر سیکنڈری اسکولوں؍جونیئر کالجوں کے رجسٹریشن سے متعلق تمام معلومات سرکاری لنک پر پُر کریں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ ہائر سیکنڈری اسکول؍جونیئر کالج جو مذکورہ مدت کے دوران مذکورہ لنک میں معلومات نہیں بھرتے ہیں انہیں سال 2025-26 میں 11ویں جماعت کے طلباء کو آن لائن الاٹ نہیں کیا جائے گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ہیڈ ماسٹر؍پرنسپل کی ہوگی۔
No Comments: