Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

چھگن بھجبل نے فوڈ اینڈ سول سپلائی کے وزارت کاچارج سنبھالا

چھگن بھجبل کو مہاراشٹر حکومت کی کابینہ میں خوراک اور فراہمی کے محکمے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پہلے یہ محکمہ دھننجے منڈے کے پاس تھا۔ دھننجے منڈے نے صحت کی وجہ سے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ممبئی: چھگن بھجبل کو مہاراشٹر حکومت کی کابینہ میں خوراک اور فراہمی کے محکمے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پہلے یہ محکمہ دھننجے منڈے کے پاس تھا۔ دھننجے منڈے نے صحت کی وجہ سے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ حکومت کی طرف سے جمعہ کو ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے یہ جانکاری دی گئی۔ 77 سالہ بھجبل او بی سی (دیگر پسماندہ طبقے) کا ایک بڑا چہرہ ہیں۔ وہ کابینہ میں شامل نہ ہونے پر ناراض تھے۔ وہ تقریباً ہر روز اپنی ہی حکومت کو گھیرے میں لیتے تھے۔ ان کی ناراضگی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حکومت کے لیے مہنگی ثابت ہو سکتی تھی، اسی لیے حکومت نے انھیں کابینہ میں شامل کیا۔

دریں اثنا چھگن بھجبل نے ان دعووں پر بھی رد عمل ظاہر کیا کہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے انہیں وزارتی عہدہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی کابینہ کی تشکیل کے دوران سی ایم دیویندر فڑنویس نے مجھے شامل کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن بات نہیں بنی۔ بعد میں سب کے فیصلے کے بعد مجھے وزارتی عہدے کی ذمہ داری ملی۔ میں یہ واضح کر دوں کہ میں بی جے پی کا نہیں بلکہ اجیت پوار کی این سی پی کا وزیر ہوں۔

بھجبل نے کہا کہ وزارتی عہدہ دینے کا فیصلہ این سی پی کا ہے، وزیر اعلیٰ صرف تجاویز دے سکتے ہیں۔ میں نے کوئی تجویز نہیں دی کہ مجھے وزیر بن کر کون سا محکمہ ملنا چاہیے۔ اس کا فیصلہ چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر کرتے ہیں۔ مجھے جو بھی محکمہ دیا جائے گا میں کام کروں گا۔بدعنوانی کے پرانے الزامات پر چھگن بھجبل نے کہا کہ میرے خلاف جب وہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کا حصہ تھے تو اس کیس کو مکمل طور پر خارج کر دیا گیا ہے۔ 80 صفحات پر مشتمل فیصلہ آیا اور میں اس کیس میں مکمل طور پر بری ہو گیا۔ اس کیس میں میرے ساتھ دیگر لوگ بھی بری ہو گئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *