مصنف سلمان رشدی نے کہا ہے کہ انھیں خوشی ہے کہ سنہ 2022 میں ان پر چاقو سے حملہ کر کے انھیں قتل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو زیادہ سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ستائیس سالہ ہادی ماتر کوسنہ 2022 میں نیویارک میں ایک لیکچر کے دوران سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں رواں ماہ 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
مصنف سلمان رشدی نے بی بی سی ریڈیو فور کے ٹوڈے پروگرام میں کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ انھیں زیادہ سے سزا ملی اور مجھے امید ہے کہ وہ اسے اپنے اعمال پر غور کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔‘اس حملے کے نتیجے میں ایوارڈ یافتہ مصنف ایک آنکھ سے نابینا ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے جگر کو نقصان پہنچا تھا اور بازو کے اعصاب کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ہاتھ مفلوج ہو گیا تھا۔گذشتہ سال سلمان رشدی نے حملے کے تناظر میں ’چاقو‘ کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی تھی، جسے انھوں نے ’جوابی لڑائی کا میرا طریقہ‘ قرار دیا تھا۔
No Comments: