Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا، وقوف عرفہ 5 جون کو، عیدالاضحی جمعہ 6 جون کو

تمیر رصدگاہ میں چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو یکم ذوالحجہ ہے

سعودی عرب میں ذوالحجہ کی چاند نظر آگیا۔ بدھ 28 مئی یکم ذوالحجہ ہو گی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 5 جون 2025 کو ہوگا۔سعودی عرب میں عیدالاضحی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔

اطلاع کے مطابق تمیر رصدگاہ میں چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو یکم ذوالحجہ ہے۔

یاد رہے سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے منگل 27 مئی 29 ذو القعدہ کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے  کی اپیل کی گئی تھی۔متحدہ عرب امارات اورسلطنت عمان میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا۔ سرکاری اعلان کے مطابق بدھ 28 مئی یکم ذوالحجہ اور عیدالاضحی جمعہ 6 جون کو ہوگی۔ قبل ازیں ابوظبی بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے ذو الحجہ کے ہلال کی تصویر جاری کی تھی۔

اطلاع کے مطابق نیا چاند منگل 27 مئی 2025ء کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے خصوصی آلات اور دور بینوں سے دیکھا گیا۔

 چاند، سورج سے 5.5 درجے کے فاصلے پر تھا اوراس کی عمر 5 گھنٹے اور 22 منٹ تھی جبکہ موسم میں کچھ گرد وغبار تھا۔ سعودی ماہر فلکیات محمد بن ردہ الثقفی کا کہنا تھا ’ذوالحجہ کے ہلال کی پیدائش منگل کو صبح 6 بج کر 3 منٹ پر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا ’نیا چاند، سورج غروب ہونے کے تقریباً 40 منٹ بعد ڈوبے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *