Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

امرتسر میں پینٹ فیکٹری میں آگ ، دو ہلاک ،ایک شخص کی حالت تشویشناک

: پنجاب کے ضلع امرتسر کے تھانہ گیٹ حکیماں کے تحت انگڈھ میں غیر قانونی طور پر چلائی جارہی پینٹ فیکٹری میں اتوار کو خوفناک آگ لگ گئی

 امرتسر: پنجاب کے ضلع امرتسر کے تھانہ گیٹ حکیماں کے تحت انگڈھ میں غیر قانونی طور پر چلائی جارہی پینٹ فیکٹری میں اتوار کو خوفناک آگ لگ گئی۔

آگ لگنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر کسی طرح قابو پالیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ لگنے کی وجہ جاننے کے بعد لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کردی۔ معلومات کے مطابق انگڈھ کی اس عمارت میں پینٹ فیکٹری چل رہی تھی۔

اتوار کی صبح 10 بجے یہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ معلوم ہوا ہے کہ فیکٹری میں تھینر کے ڈرم موجود تھے اور واقعہ بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔

فیکٹری کے اندر مزدور کام کر رہے تھے۔ تین افراد موقع پر آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شدید جھلس گیا۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *