Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

بی ایم سی انتخابات: شیوسینا 100سیٹوں پر کرے گی مقابلہ

جیت کو یقینی بنانے کے لیے ایکناتھ شندے کی ہر سطح پر منصوبہ بندی اور حکمت عملی کی تیاری

ممبئی: ایکناتھ شندے کی شیو سینانے بی ایم سی انتخابات کے لیے اپنی حکمت عملی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس نے بی ایم سی کی 227 سیٹوں میں سے 100 سیٹوں پر پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی بات کہی ہے۔ حال ہی میں پارٹی نے ممبئی میں انتخابات لڑنے کے خواہشمند سابق کارپوریٹروں اور کارکنوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں کابینہ کے وزیر دادا جی بھوسے، سابق ایم پی راہل شیوالے اور پارٹی سکریٹری سنجے مور جیسے سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔ مانا جا رہا ہے کہ شندے سینا ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے دعویٰ پیش کر سکتی ہے۔بھلے ہی ڈپٹی سی ایم ایکناتھ شندے کی تھانے میں مضبوط گرفت ہے لیکن بی ایم سی انتخابات میں شندے دھڑے کو جدوجہد کرنی پڑ سکتی ہے۔ اگر بی جے پی کو میئر کا عہدہ بھی مل جاتا ہے تو شندے کا دھڑا ڈپٹی میئر کا عہدہ اور اہم کمیٹیوں کی کمان اپنے ہاتھ میں لینا چاہتا ہے۔ قائدین نے واضح کیا کہ جن 100 نشستوں پر پارٹی الیکشن لڑے گی وہاں جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر منصوبہ بندی کی جائے گی۔میٹنگ میں سابق کارپوریٹرس جنہوں نے کئی بار بی ایم سی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ ہر امیدوار کو اپنے وارڈ میں حلقہ بندیوں کو سنجیدگی سے سمجھنا ہوگا اور اب سے عوام کے درمیان سرگرم ہونا ہوگا۔ لوگوں سے رابطے بڑھانے اور عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جانی چاہیے۔ ووٹنگ کے وقت یہ سب کام آئے گا۔

دوسری جانب مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے رہنما سندیپ دیشپانڈے نے کہا ہے کہ اگر ادھو سینا کو لگتا ہے کہ ایم این ایس کے ساتھ اتحاد ممکن ہے، تو انہیں ایک ٹھوس تجویز کے ساتھ آگے آنا چاہیے، جس پر ہماری پارٹی کے سربراہ راج ٹھاکرے فیصلہ کریں گے۔ دیش پانڈے نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے بھی تجاویز بھیجی تھیں، لیکن ہمیں دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر وہ اب ہمیں ان کے ساتھ چاہتے ہیں تو انہیں راج ٹھاکرے کو مناسب تجویز بھیجنی چاہیے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، دیش پانڈے نے واضح کیا کہ راج ٹھاکرے نے اپنے انٹرویو میں کہیں بھی ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی پارٹی کے ساتھ براہ راست اتحاد کی بات نہیں کی، جو مہا وکاس اگھاڑی(ایم وی اے) کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راج ٹھاکرے نے یہ نہیں کہا کہ اتحاد ضرور ہونا چاہیے۔ انہوں نے صرف اتنا کہا کہ اگر ادھو سینا دلچسپی رکھتی ہے تو اس پر غور کیا جاسکتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *