Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

ممبئی میں 48 گھنٹوں کے دوران بم دھماکے کی دھمکی

مہاراشٹر پولیس کوگمنام ای میل موصول ہونے کے بعداہم مقامات پر سیکورٹی تعینات،سائبر ٹیموں کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری

ممبئی: مہاراشٹر پولیس کے کنٹرول روم کو منگل کے روز ایک گمنام ای میل موصول ہوئی، جس میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ممبئی یا کسی اور مقام پر ممکنہ بم دھماکے کی وارننگ دی گئی ہے ۔ اگرچہ اس ای میل میں نہ مقام کی وضاحت کی گئی ہے اور نہ ہی وقت کی تفصیل فراہم کی گئی، لیکن بھیجنے والے نے حکام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس انتباہ کو سنجیدگی سے لیں اور کسی بھی خطرے کو نظرانداز نہ کریں۔ ممبئی پولیس اس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے اور بھیجنے والے کا سراغ لگانے کے لیے سائبر ٹیموں کی مدد سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے ۔

یہ واقعہ پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے اور اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر ملک کے تمام بڑے شہروں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور ریلوے اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور اہم عوامی مقامات پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

اسی پس منظر میں پیر کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے مسلح افواج کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ منعقد کی، جو وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں سائبر سیکیورٹی، حساس اداروں کے تحفظ، اور ریاستی و مرکزی ایجنسیوں کے درمیان انٹیلیجنس شیئرنگ کے بہتر نظام پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ فڑنویس نے اس موقع پر زور دیا کہ موجودہ تناؤ کے دوران کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے فوری تال میل اور مربوط حکمت عملی نہایت ضروری ہے ۔

میٹنگ کے دوران انٹیلیجنس ڈیٹا کے تبادلے ، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور سیکورٹی پروٹوکولز پر سختی سے عمل درآمد پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت اور حفاظتی اداروں کے درمیان باہمی اشتراک و تعاون کے لیے ایک مربوط ڈھانچے کے قیام کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ فڑنویس نے پہلے ہی ریاستی ایجنسیوں کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ عوامی بیداری کے فروغ کے لیے ‘وار روم’ قائم کریں تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *