Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

ممبئی پولیس کے انٹیلی جنس نظام کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش

سلیپر سیلوں کی نگرانی کے لیے نئے عہدے کے طورپرممبئی پولیس کو چھٹا جوائنٹ کمشنر دیا گیا

ممبئی: ممبئی پولیس کو انٹیلی جنس نظام کو مزید مؤثر بنانے اور سلیپر سیلوں کی کڑی نگرانی کے لیے چھٹا جوائنٹ کمشنر دیا گیا ہے ۔ ایک سینئر اہلکار کے مطابق یہ عہدہ خاص طور پر انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے نظام کی نگرانی کرے گا اور دہشت گردی سے جڑے عناصر پر نظر رکھے گا۔ اہلکار نے بتایا کہ مہاراشٹر حکومت نے یہ فیصلہ حالیہ پاک بھارت فوجی کشیدگی کے پس منظر میں لیا ہے تاکہ شہر میں سلامتی کے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے ۔

فی الوقت ممبئی پولیس میں امن و امان، جرائم، انتظامیہ، ٹریفک اور اقتصادی جرائم جیسے محکموں کے لیے پانچ جوائنٹ کمشنرز کام کر رہے ہیں۔ اب چھٹے جوائنٹ کمشنر کا اضافہ، انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے نظام میں کیا گیا ہے ۔ موجودہ نظام میں اسپیشل برانچ انٹیلی جنس اکٹھا کرتی ہے ، جس کی سربراہی ایڈیشنل کمشنر (ڈپٹی انسپکٹر جنرل رینک) کرتے ہیں جو جوائنٹ کمشنر (امن و قانون) کو رپورٹ کرتے ہیں۔ نئے حکم کے تحت اسپیشل برانچ کی کمان اب انسپکٹر جنرل رینک کے افسر کو سونپی جائے گی جو براہ راست جوائنٹ کمشنر ہوں گے ۔

اہلکار کے مطابق اسپیشل برانچ شہر میں ہونے والی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہے ، انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کرتی ہے اور سلیپر سیلز و دہشت گردوں کے ہمدردوں کی سرگرمیوں پر نگرانی رکھتی ہے ۔ نئے نظام کے مطابق اسپیشل برانچ کا جوائنٹ کمشنر براہ راست پولیس کمشنر کو رپورٹ کرے گا اور جوائنٹ کمشنر (امن و امان) کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں رہے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد انٹیلی جنس جمع کرنے اور اعلیٰ افسران تک فوری معلومات پہنچانے کی رفتار کو بڑھانا ہے تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے ۔فی الحال ایڈیشنل کمشنر (اسپیشل برانچ) کا عہدہ خالی ہے اور اس کی عبوری ذمہ داری ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (کرائم) کو دی گئی ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *