Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

ممبئی ایئرپورٹ کاترک ایوی ایشن کمپنی چیلبی کے ساتھ معاہدہ ختم

چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ (سی ایس ایم آئی اے) نے ترک ایوی ایشن کمپنی چیلبی کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے ۔ یہ فیصلہ حکومت ہند کی جانب سے چیلبی کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کیے جانے کے بعد کیا گیا۔

ممبئی: چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ (سی ایس ایم آئی اے) نے ترک ایوی ایشن کمپنی چیلبی کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے ۔ یہ فیصلہ حکومت ہند کی جانب سے چیلبی کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کیے جانے کے بعد کیا گیا۔ حکام نے جمعہ کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق خدشات کی بنیاد پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ممبئی اور احمد آباد ہوائی اڈوں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے اور سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے (ایس وی پی آئی اے) پر چیلبی کے ساتھ کیے گئے گراؤنڈ ہینڈلنگ کنسیشن معاہدے منسوخ کر دیے گئے ہیں، کیونکہ حکومت ہند نے کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی ہے ۔

بیان کے مطابق، چیلبی کو فوری طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام گراؤنڈ ہینڈلنگ سہولیات ہوائی اڈے انتظامیہ کے حوالے کرے تاکہ ہوائی اڈے کے آپریشنز میں کوئی خلل نہ آئے ۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ نئی منتخب شدہ گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیاں ایئر لائنز کو خدمات کی فراہمی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھیں گی۔ اس کے علاوہ، سی ایس ایم آئی اے  اور ایس وی پی آئی اےمیںچیلبی کے موجودہ ملازمین کو انہی شرائط و ضوابط پر نئی گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیوں میں منتقل کر دیا جائے گا تاکہ ملازمین کو روزگار کے تسلسل کا یقین دلایا جا سکے ۔ہوائی اڈہ انتظامیہ کے ترجمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ ہینڈلنگ کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی اور وہ اعلیٰ معیار کی سروس اور قومی مفاد کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *