Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

میٹھی ندی صفائی گھپلہ معاملہ: بالی ووڈ اداکار ڈینو موریہ سمیت 8افراد کے خلاف نوٹس

بازپرس کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دفتر طلب

ممبئی:بالی ووڈ اداکار ڈینو موریا، ان کے بھائی اور بی ایم سی کے کچھ اہلکاروں سمیت کم از کم آٹھ لوگوں کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 65 کروڑ روپے کے مٹھی ندی کی صفائی کے مبینہ ’گھپلے‘ سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے پوچھ گچھ کے لیے نوٹس بھیج کرطلب کیا ہے، اس کی اطلاع سرکاری ذرائع نے آج ہفتہ کو دی ہے۔

یہ نوٹس اس وقت سامنے آیا جب جمعہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے مہاراشٹر میں ممبئی اور کیرالہ میں کوچی میں ان لوگوں سے منسلک 15 سے زیادہ احاطوں کی تلاشی لی۔ ایک ذریعہ نے بتایا کہ تقریباً آٹھ سے نو لوگوں کو، بشمول اداکار ڈینو موریا، ان کے بھائی سینٹینو اور برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کچھ افسران کو اگلے ہفتے مختلف تاریخوں پر ممبئی میں ای ڈی کے دفتر میں ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بیانات ریکارڈ ہونے کے بعد منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت ریکارڈ کیے جائیں گے۔جمعہ کے روز ای ڈی نے باندرہ علاقے میں ڈینو موریا کے گھر، اس کے بھائی اور بی ایم سی کے عہدیداروں اور ٹھیکیداروں کے گھر کی تلاشی لی۔ ای ڈی کا معاملہ مئی میں ممبئی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ کی طرف سے 13 لوگوں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر سے ہے، جن میں ٹھیکیداروں اور شہری حکام بھی شامل ہیں، 2017-2023 کے درمیان مٹھی ندی کی صفائی کے لیے دیے گئے ٹینڈرز میں 65.54 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کاالزام ہے۔ عیاں رہے کہ مٹھی ندی ممبئی میں بہتی ہے اور میٹرو سٹی کے لیے بارش کے پانی کی نکاسی کا کام

کرتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *