Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

ممبئی ایئرپورٹ پر ترک کمپنی کا معاہدہ ختم کیا جائے

ہند پاک جنگ میں ڈرون دے کر پاکستان کی مدد کرنے پر شیوسینا لیڈران برہم

ممبئی: حال ہی میں پاکستان نے بھارت پر کچھ حملے کیے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان حملوں میں ترکی نے پاکستان کی مدد کی تھی۔ اس نے پاکستان کو ڈرون دیے تھے۔ اب شیوسینا نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ترک کمپنی کو ممبئی میں کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس سے ہندوستان میں ترکئی کے کاروبار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 شیو سینا کے رہنما مرجی پٹیل نے کچھ کارکنوں کے ساتھ ایم آئی اے ایل (ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ) کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایم آئی ایل اے سے کہا کہ وہ ترکی کی ایک کمپنی کو دیئے گئے ممبئی ہوائی اڈے پر گراؤنڈ ہینڈلنگ کا کام منسوخ کرے۔ مرجی پٹیل نے کہا کہ ‘ترکی نے پاکستان کو بھارت پر حملہ کرنے کے لیے ڈرون فراہم کیے تھے۔ ہم کسی بھی ترک کمپنی کو ممبئی میں کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم نے ایم آئی اے ایل کے سی ای او سے کہا ہے کہ وہ ترک کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیں۔ انہوں نے دس دن میں کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مرجی پٹیل نے مزید کہاکہ ‘ممبئی ہوائی اڈے پر گراؤنڈ ہینڈلنگ کا 70 فیصد کام ترکی کی کمپنی سیلیبی این اے ایس ایرپورٹ سروسیز انڈیا کر رہی ہے۔ ہم نے ایم آئی اے ایل کو بتایا ہے کہ ہم انہیں (ترک کمپنی) کو ہندوستان سے پیسہ کمانے اور پھر اس رقم کو پاکستان کی مدد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم نے انہیں دس دن کا وقت دیا ہے۔

‘ممبئی ایئرپورٹ پر شیو سینا کی یونین بھی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہوائی اڈے کے عملے میں شیوسینا کے حامی بھی ہیں۔ شیو سینا کا کہنا ہے کہ وہ ترک کمپنی کو ہندوستان سے پیسہ کمانے نہیں دیں گے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ترکی پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ بڑھتا جا رہا ہے اور ایسے میں شیو سینا کو ترکی کی پاکستان کی حمایت پسند نہیں ہے۔ مرجی پٹیل نے یہ بھی کہا کہ وہ پہلے ہی پولس کمشنر سے مل چکے ہیں اور انہیں اس بارے میں آگاہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیو سینا اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کسی ترک کمپنی کو مہاراشٹر میں کوئی ٹھیکہ نہ ملے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *