سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے واضح کیا ہے کہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج آج جاری نہیں کیے جائیں گے۔ سی بی ایس ای کے ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ نتائج کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے اور ابھی تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
سی بی ایس ای کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ نتیجے آج جاری نہیں کیے جا رہے ہیں اور شاید اس ہفتے کے آخر تک بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔
ملک بھر میں 44 لاکھ سے زیادہ طلباء فی الحال سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ 2025 کے بورڈ امتحانات 15 فروری سے 18 مارچ تک منعقد ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر افواہوں کے باوجود کہ نتائج کا اعلان 2 مئی کو کیا جائے گا، سی بی ایس ای نے ان دعووں کی تردید کی ہے۔ حکام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کوئی تصدیق شدہ تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔
No Comments: