شمال مشرقی ہندوستان میں وقت سے پہلے پہنچنے والے مانسون نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے۔ دو دنوں میں 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ آسام میں 16، اروناچل میں 9، میزورم میں 4 اور میگھالیہ میں 3 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
آسام میں تمام اموات لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے ہوئیں۔ اروناچل پردیش کے مشرقی کامینگ ضلع میں ہائی وے 13 پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والی ایک کار گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں دو خاندانوں کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایک اور واقعہ میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ میزورم کے سرچھپ میں 13 مکانات منہدم ہوگئے۔ ایک شخص جاں بحق۔ ساتھ ہی شمالی سکم میں تقریباً 1500 سیاح پھنسے ہوئے ہیں،جنہیں نکالنے کاکام جاری ہے۔
ہماچل پردیش میں آج اور کل کے لیے گرج چمک اور طوفان کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یکم جون کو چمبہ، کانگڑا، کلو، منڈی اور شملہ اضلاع میں مختلف مقامات پر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ سولن اور سرمور کے لیے 2 جون کو الرٹ ہے۔
چھتیس گڑھ میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارش آج سے کم ہو سکتی ہے۔ اگلے 5 روز تک گرمی بڑھے گی۔ اوسطاً درجہ حرارت میں 2-4 ڈگری کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ ان اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ ساتھ ہی ہوا 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔
No Comments: