Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

جموں و کشمیر میں پاکستانی گولہ باری سے کم از کم 12 شہری اور ایک فوجی ہلاک

پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ چار اضلاع کے دیہاتوں پر بھاری مارٹر گولہ باری اور فائرنگ کا سہارا لیا، جس سے کئی مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ فائرنگ سے تین خواتین اور تین بچوں سمیت کم از کم 12 شہری جاں بحق اور 51 زخمی ہوئے ہیں۔

پونچھ:پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ چار اضلاع کے دیہاتوں پر بھاری مارٹر گولہ باری اور فائرنگ کا سہارا لیا، جس سے کئی مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ فائرنگ سے تین خواتین اور تین بچوں سمیت کم از کم 12 شہری جاں بحق اور 51 زخمی ہوئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں جموں کے پونچھ میں پاکستان کی گولہ باری سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔آپریشن سندور کے بعد پاک فوج نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں جان و مال کا نقصان ہوا۔

ڈاکٹر شہناز گنائی، سابق ایم ایل سی، پونچھ نے بتایاکہ پاکستانیوں نے بدھ کی صبح پونچھ شہر پر گولہ باری شروع کر دی۔ پونچھ میں 11 اور مینڈھر کے علاقے میں ایک شخص کی موت ہوئی۔ پونچھ ضلع میں مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں آٹھ بچے اور دو خواتین شامل ہیں، 51 افراد زخمی  ہوئے ہیں اور املاک کو کافی نقصان پہنچا۔ یہ پاکستانیوں کی وحشیانہ حرکت تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *