Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

’آپریشن سندور‘کے بعدکرنل صوفیہ قریشی سرخیوں میں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

نئی دہلی ،(ایجنسی)ہندوستانی خواتین نے اپنی بہادری کا آج ایک بار پھر مظاہرہ کیاہے جب لیفٹیننٹ کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کی قیادت میں پاکستان کے دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ وبرباد کردیا۔ اس فوجی کارروائی میں ہندوستانی فوج نے پاکستان مقبوضہ کشمیر اور دیگر مقامات پر دہشت گردوں کے 9ٹھکانوں نشانہ بنایا اور 80سے زیادہ دہشت گردوں موت کے گھاٹ اتاردیا۔اس کامیاب کارروائی کا سہرا ان دوبہادر خواتین کو جاتاہے جنھوں نے اپنے کام کو بخوبی انجام دیا۔ہندوستان نے دنیا کو خواتین کی طاقت کا پیغام دیا ہے اور اس سب کے درمیان کرنل صوفیہ قریشی سرخیوں میں آگئی ہیں۔کرنل صوفیہ قریشی ہندوستانی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائز افسر ہیں۔ کرنل صوفیہ قریشی ہندوستانی فوج کی پہلی خاتون افسر ہیں جو فوج کی تربیتی مشق ‘ایکسرسائز 18’ پروگرام کی قیادت کر رہی ہیں۔ صوفیہ کو اقوام متحدہ کے امن مشن میں ہندوستان کی طرف سے بھیجی گئی ٹیم کی کمان سونپی گئی تھی۔ وہ ان چند منتخب ٹرینرز میں شامل تھیں جنہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے چنا گیا تھا۔صوفیہ قریشی گجرات کی رہائشی ہیں۔ وہ1981میں وڈودرا میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے بائیو کیمسٹری میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے ۔ فی الحال، وہ شارٹ سروس کمیشن کے تحت1999میں ہندوستانی فوج میں شامل ہوئیں۔ صوفیہ کے دادا بھی فوج میں تھے ۔ صوفیہ کے شوہر انفنٹری میں آرمی آفیسر ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *