Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

گجرات سماچارکے ڈائریکٹرباہوبلی شاہ گرفتار ورہا

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ای ڈی کی کارروائی پرسخت تنقید کی

احمدآباد:گجرات کے سب سے پرانے اخبارات میں سے ایک گجرات سماچار، جو اپنی اشاعت کے 97 ویں سال میں ہے، چلانے والی فرم کے ڈائریکٹر باہوبلی شاہ کو جمعرات کی شام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بعد میں انہیں خرابی صحت کی بنیاد پر عبوری ضمانت مل گئی۔ شاہ کے بڑے بھائی، گجرات سماچار کے پبلشر اور منیجنگ ایڈیٹر، شریان بھائی شاہ نے جمعہ کوبتایا کہ ای ڈی کے اہلکار جمعرات کی شام کو انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی دو دن کی مسلسل تلاشی کے بعدباہوبلی کے لیے گرفتاری کا وارنٹ لے کر آئے تھے۔ ای ڈی ذرائع نے بتایا کہ باہوبلی کو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا جس کی ایجنسی 2023 سے تحقیقات کر رہی ہے۔

 انکم ٹیکس ذرائع نے بتایا کہ اصل میں 24 احاطوں کے لیے سرچ وارنٹ جاری کیے گئے تھے، پھر بعد میں اس میں توسیع کی گئی تھی۔ باہوبلی لوک پرکاشن لمیٹڈ میں ڈائریکٹر ہیں، جو گجرات سماچار کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی وی بھی چلاتی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ای ڈی کی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا’گجرات سماچار کو خاموش کرنے کی کوشش صرف ایک اخبار کی نہیں بلکہ پوری جمہوریت کی آواز کو دبانے کی ایک اور سازش ہے۔ جب حکومت کو جوابدہ بنانے والے اخبارات بند ہوجائیں تو سمجھیں کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ باہوبلی شاہ کی گرفتاری خوف کی اسی سیاست کا حصہ ہے جو اب مودی حکومت کی پہچان بن چکی ہے۔‘

شریانس بھائی نے بتایا کہ بدھ کی صبح، انکم ٹیکس کے اہلکار میرے گھر آئے اور باہوبلی ، میرے بیٹے نرمم اور امم اور ہم سے وابستہ تمام احاطے کا دورہ کیا۔کل (جمعرات) شام 6 بجے وہ بغیر کسی اطلاع کے باہوبلی کے لیے گرفتاری کے وارنٹ لے کر آئے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ’ہمیں نہیں معلوم کہ وہ ہمارے ساتھ انڈرورلڈ کے کسی فرد جیسا سلوک کیوں کررہے ہیں، جیسے میں کوئی مجرم ہوں،اتنے سالوں بعد اچانک کیا ہوگیا؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *