کانپور: وزیر اعظم نریندر مودی آج جمعہ کو کانپور کا دورہ کریں گے اور 47 ہزار573 کروڑ سے زیادہ کے 15 بڑے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس تقریب میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی شرکت متوقع ہے۔بڑے افتتاحوں میں کانپور میٹرو کا چونی گنج سے کانپور سینٹرل تک نیا زیر زمین حصہ شامل ہے، جس میں پانچ زیر زمین اسٹیشن شامل ہوں گے۔ یہ شہر کے بڑے مقامات جیسے زیڈ اسکوائر مال، گرین پارک اسٹیڈیم اور سوم دت پلازہ کو جوڑتا ہے۔ توانائی کے شعبے میں وزیراعظم گھٹم پور میں 660 میگاواٹ کے تین یونٹس اور پنکی میں تھرمل پاور پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ کوئلے اور ایندھن کی نقل و حمل میں مدد کے لیے پنکی پاور پلانٹ سے کلیان پور تک دو ریلوے پلوں کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔
بنگاون میں 40 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور بٹور میں ایک نیا فائر اسٹیشن وقف کیا جائے گا۔ دیگر افتتاحوں میں گریٹر نوئیڈا میں دو 132 کے وی سب سٹیشن اور جواہر پور، اوبرا-سی اور خرجہ میں تھرمل یونٹ شامل ہیں۔گوتم بدھ نگر میں سڑک کی اپ گریڈیشن اور 220 کے وی سب سٹیشن سمیت ₹ 441 کروڑ سے زیادہ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
No Comments: