صدردروپتی مرمو اور وزیرعظم نریندر مودی نے دی عید الاضحیٰ کی مبارکباد
ملک بھر میں آج ہفتہ کو بقرعید کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اسے عیدالاضحیٰ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
ملک بھر میں آج ہفتہ کو بقرعید کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اسے عیدالاضحیٰ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ امت مسلمہ کا یہ بڑا تہوار نہ صرف قربانی کا پیغام دیتا ہے بلکہ اللہ کی راہ میں خود کو وقف کرنے کا جذبہ بھی پیدا کرتا ہے۔ مسلمان حضرت ابراہیم کو یاد کرتے ہیں۔ اس دن لوگ جانوروں کی قربانی کرکے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔
اس موقع پر صدرجموریہ دروپتی مرمو، پی ایم نریندر مودی اوردیگر لیڈروں نے عید الاضحی کی مبارکباد دی۔نریندر مودی نے کہا کہ یہ موقع ہم آہنگی کی ترغیب دے اور ہمارے معاشرے میں امن کے تانے بانے کو مضبوط کرے۔
No Comments: