Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

مہایوتی حکومت کا 100 دن کا رپورٹ کارڈجاری

این سی پی کوٹے سے وزیر ادیتی تٹکرے کو فڑنویس کابینہ میں پہلا مقام،ٹاپ 5 میں این سی پی کے 3 ، بی جے پی کے 2 اور شیو سینا کے ایک محکمے شامل

ممبئی: اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ بننے والے دیویندر فڑنویس نے اپنے وزراء کے محکموں کے کام کاج کا رپورٹ کارڈ جاری کر دیا ہے۔ یہ رپورٹ کارڈ حکومت کی جانب سے اپنے پہلے 100 دنوں کے لیے مقرر کردہ اہداف کے حصول پر مبنی ہے۔ اس میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے کوٹے سے وزیر ادیتی تٹکرے کو فڑنویس کابینہ میں پہلا مقام ملا ہے۔ محکمہ خواتین و اطفال نے 80 فیصد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسرے نمبر پر محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر شیویندرراجے بھوسلے ہیں۔ ان کے شعبہ کا اسکور 77.95 فیصد رہا۔ تیسرا مقام وزیر زراعت مانک راؤ کوکاٹے کے محکمہ زراعت نے حاصل کیا ہے۔ اس نے 66.15 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ وزیر جئے کمار گور چوتھے نمبر پر ہیں اور دو وزیر پرتاپ سرنائک اور نتیش رانے پانچویں نمبر پر ہیں۔

محکموں کے 100 روزہ پروگرام کی درجہ بندی مہاراشٹر ڈے پر وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی قیادت والی مہایوتی حکومت نے جاری کی تھی۔ مہایوتی حکومت کے ٹاپ 5 میں این سی پی کے 3 محکمے، بی جے پی کے 2 اور شیو سینا (شندے دھڑے) سے ایک محکمے شامل ہیں۔ چیف منسٹر فڑنویس نے کہا کہ مہایوتی حکومت کے 48 محکموں میں سے ایک درجن نے اپنی 100 دن کی میعاد کے لئے مقرر کردہ 100 فیصد اہداف حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ فڑنویس نے ایکس پر لکھا کہ 18 دیگر محکموں نے اپنے 100 دن کے پروگرام میں اپنے 80 فیصد سے زیادہ اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ 10 محکموں نے اپنے اہداف کا 60 سے 79 فیصد کے درمیان حاصل کیا ہے۔

ریاست میں لاڈلی بہن اسکیم کو نافذ کرنے والی وزیر ادیتی تٹکرے نے اپنی دوسری میعاد میں مہایوتی کے کام میں چمک ڈالی ہے۔ ان کے شعبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ محکموں کی کارکردگی کا اندازہ کوالٹی کونسل آف انڈیا نے کیا، جو ایک خودمختار ادارہ ہے جسے تجارت اور صنعت کی وزارت نے قائم کیا ہے۔ کل 48 محکموں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) فڑنویس کے ماتحت تھا۔ اس شعبہ کا اسکور 24 فیصد رہا۔ شہری ترقی جو ایکناتھ شندے کے پاس ہے۔ ان کا اسکور 34 فیصد رہا۔ ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کی سربراہی میں محکمہ خوراک اور شہری سپلائی نے 33 فیصد نمبر حاصل کئے۔ مجموعی طور پر 48 محکموں نے 78 فیصد اسکور حاصل کیے، اور انہیں تفویض کردہ 902 کاموں میں سے 706 کو مکمل کیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے 34 میں سے صرف آٹھ کام مکمل کیے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *