Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

تھانے میونسپل حدود میں کورونا کے10مریضوں کی تشخیص

چھترپتی شیواجی مہاراج اسپتال میں خصوصی وارڈ تیار،میونسپل کمشنر سوربھ راؤ کی جانب سے احتیاطی تدابیر برتنے کی ہدایات

انوارالحق خان

تھانے:ملک وریاست مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے اثرات تھانے تک پہنچ گئے ہیں، گزشتہ تین دنوں میں تھانے میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 10 کورونا مریض پائے گئے ہیں۔البتہ ان میں کورونا کی ہلکی علامات ملی ہیں اور ان سب کا گھر پر ہی علاج کیا جا رہا ہے۔ اس دوران میونسپل کمشنر سوربھ راؤ نے محکمہ صحت اور تمام اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا مریضوں کی جانچ کے لیے مستعد رہیں۔ اس کے علاوہ کلوا کے چھترپتی شیواجی مہاراج اسپتال میں ایک خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے۔

تھانے میونسپل کمشنر سوربھ راؤ نے کورونا کے مریضوں کا پتہ لگانے کے پیش نظر جمعہ کو محکمہ کے سربراہوں کی ایک جائزہ میٹنگ میں میونسپل علاقہ میں کورونا مریضوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جس میں یہ بات واضح ہوئی کہ جمعہ تک میونسپل حدود میں 10 کورونا مریض پائے گئے ہیں۔ ان میں کورونا کی ہلکی علامات پائی گئی ہیں اور ان سب کا علاج گھر پر کیا جا رہا ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر چیتنا نیتل نے میٹنگ میں بتایا کہ ان سب کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام مراکز صحت میں ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور ٹیسٹنگ کٹس بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ، چھترپتی شیواجی مہاراج اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے 19 بستروں کا ایک علیحدہ وارڈ تیار کیا گیا ہے، اس کی اطلاع اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انیرودھا مالگاؤںکر نے دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کلوا میں آر ٹی پی سی آر کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *