ممبئی:مہاراشٹر کے گنجان مسلم آبادی والے شہر مالیگاؤں کے سیکڑوں مکینو ں کو آج بامبے ہائی کورٹ نے عارضی راحت دیتے ہوئے کارپوریشن کی جانب سے گھر خالی کرنے کے نوٹس پر نہ صرف اسٹے دے دیا بلکہ تحصیلدار کی سرزنش بھی کہ اس نے صرف غریب طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو ہی جھونپڑی خالی کرنے کا نوٹس دیا ہے جبکہ قلعہ کے اندر چل رہے مراٹھی اسکول، جمخانہ اور ٹینس کورٹ کو نوٹس کیوں نہیں دیا، ہائی کورٹ کی بروقت مداخلت سے مسلم بستی پر چلنے والا بلڈوزرک گیا ہے ۔
بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس گوری گوڈسے اور جسٹس سومیکشر سندریشن نے تعطیلاتی بینچ پر مقدکی سماعت کی جس میں قلعہ جھوپڑپٹی کے نام سے مشہور مسلم بستی کو خالی کرنے کا کارپویشن نے نوٹس دیا تھا۔سو سے زائد غریب مکینوں نے ہائی کورٹ میں تحصیلدار کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹس پر اسٹے کی عدالت سے گذارش کی تھی۔ دون دن قبل تحصیلدار نے نوٹس کی تقسیم کی تھی اور 31،مئی تک جھوپڑے خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔
آج دوران سماعت مکینوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ دیسائی نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ کے عبوری اسٹے کے باوجود غریب لوگوں کو نوٹس تقسیم کی گئی اور انہیں جھوپڑے خالی کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ غریب لوگوں کے مکانات پرانے قلعہ کے باہر ہیں، تقریباً چالیس سالوں سے بستی آباد ہے ۔ بستی کلکٹر کی جگہ پر ہے جبکہ قلعہ کے اندر ایک مراٹھی اسکول، جمخانہ اور ٹینس کورٹ چل رہا جنہیں خالی کرنے کا نوٹس نہیں دیا۔ عدالت کو مزید بتایا گیا کہ مالیگاؤں تحصیلدار کی جانب سے چند فرقہ پرستوں کے دباؤ میں غریب مسلمانوں کی بستی اجاڑنے کے لیئے یکے بعد دیگرے نوٹس دیا جارہا ہے جبکہ مقدمہ بامبے ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔
دوران سماعت بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے سرکاری وکیل سے سوال کیاکہ ایسا کیوں ہورہا ہے کہ جو لوگ قلعہ کے باہر ہیں انہیں نوٹس دیا جارہا ہے جبکہ جن لوگوں نے قلعہ کے اندر قبضہ کررکھا ہے انہیں ابتک کوئی نوٹس نہیں دیا گیا؟ عدالت نے سرکاری وکیل کو مقدمہ کی اگلی سماعت پر بذریعہ حلف نامہ جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے ۔مقدمہ کی اگلی سماعت تک عدالت نے تحصیلدار کو جھونپڑی مالکان کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی کرنے سے روک دیا۔ نوٹس ملنے کے بعد سے غریب جھوپڑی مالکان شدید پریشان تھے جس کے بعد انہوں نے مقامی سیاسی اور سماجی افراد کی مد د سے بامبے ہائی کورٹ میں تازہ عرضداشت داخل کی جہاں انہیں عبوری راحت حاصل ہوئی۔ جھوپڑ ا مالکان نے سابق ایم ایل اے شیخ آصف، مستقیم ڈگنیٹی اور دیگر کی مدد سے ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے جس پر آج سماعت عمل میں آئی۔
No Comments: