ممبئی:انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق 24مئی کو مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے ، جس کے پیش نظر کئی اضلاع کے لیے ریڈ اور اورنج الرٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ممبئی، تھانے ، پالگھر، سندھودرگ، پونے اور ستارہ کے گھاٹی علاقوں میں موسلادھار بارش کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کی توقع ہے ۔ رائے گڑھ اور رتناگیری اضلاع میں بھی بہت زیادہ بارش کی وارننگ دی گئی ہے ۔ نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بھی شہر کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے ، جہاں دھند اور ابر آلود آسمان کے باعث کم مرئیت ریکارڈ کی گئی ہے ۔
آئی ایم ڈی کے مطابق، 24 مئی کو درجہ حرارت 24 سے 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور شام یا رات کے وقت موسلادھار بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ آج ممبئی میں درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس تک پہنچا، نمی 76 فیصد رہی، اور ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ بحیرہ عرب میں طوفانی گردش کے باعث 24 مئی تک بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہنے کا خدشہ ہے ۔
آئی ایم ڈی نے گوا کی ساحلی پٹی اور مشرقی وسطی بحیرہ عرب کے قریب جنوبی کونکن میں کم دباؤ کے نظام کی تشکیل کے باعث ممبئی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے ، جبکہ کونکن کے دیگر علاقوں میں آئندہ تین دنوں کے لیے ریڈ الرٹ نافذ ہے ۔ رائے گڑھ اور رتناگیری اضلاع کے لیے شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ، ممبئی، تھانے ، پالگھر، سندھودرگ، پونے اور ستارہ کے گھاٹی علاقوں میں موسلادھار بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
موسمیاتی رپورٹس کے مطابق، 23 مئی کو ممبئی میں کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بارش کا امکان کم رہا۔ تاہم، 24 مئی کو موسم میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
No Comments: