Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

ممبئی سمیت مہاراشٹر میں بڑھتی گرمی سے آتشزدگی کا خطرہ

فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں سے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی اپیل
Fire in Mumbai

ممبئی: ممبئی سمیت پورے ملک میں اس وقت شدید گرمی کی لہر جاری ہے ، جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ درجہ حرارت بڑھنے سے برقی آلات پر دباؤ بڑھ رہا ہے ، جس کے نتیجے میں گھروں، دفاتر اور صنعتی علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے تحت کام کرنے والا ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل ذمہ داری کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کیونکہ احتیاط ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے ۔

گرمی کی شدت سے بجلی کی تاریں گرم ہو جاتی ہیں، جس سے شارٹ سرکٹ، گیس کا رساؤ، پنکھے ، ایئر کنڈیشنر، فریج اور دیگر برقی آلات کے غیر معمولی استعمال کے باعث بجلی کی کھپت بڑھ جاتی ہے ، جو آگ لگنے کے خطرے کو مزید بڑھا دیتی ہے ۔اسی حوالے سے مرکزی وزارت داخلہ کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فائر سروسز، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈز (ڈائریکٹوریٹ جنرل ایف ایس، سی ڈی اینڈ ایچ جی، نئی دہلی) نے یکم مئی 2025 کو ایک اہم سرکلر جاری کیا ہے ۔ اس تناظر میں، ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرمی کی لہر کے دوران خاص احتیاط برتیں۔

چیف فائر آفیسر رویندر امبولگیکر نے کہا ہے کہ اگرچہ فائر ڈپارٹمنٹ کا عملہ ہمہ وقت تربیت یافتہ اور چوکنا رہتا ہے ، تاہم شہریوں کی جانب سے اگر احتیاط برتی جائے تو آگ لگنے کے واقعات میں نمایاں کمی ممکن ہے ۔

ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی گئی ہیں: گھریلو اور تجارتی جگہوں پر بجلی کی وائرنگ، پلگ، سوئچ بورڈ اور برقی آلات کی باقاعدگی سے جانچ کی جائے ۔ ۔ پنکھے ، اے سی، ٹی وی، مکسر، گیزر، آئرن وغیرہ استعمال کے فوراً بعد بند کر دیے جائیں۔ پرانی یا بوسیدہ وائرنگ کو ماہر الیکٹریشن کی مدد سے فوری مرمت کرایا جائے ۔ہنگامی راستے جیسے سیڑھیاں اور داخلی راستے ہر وقت صاف رکھے جائیں۔ایک ہی پلگ ساکٹ میں کئی آلات مت لگائیں اور برقی آلات کا زیادہ بوجھ سے بچاؤ کرتے ہوئے مناسب استعمال کریں۔ایئر کنڈیشننگ سسٹمز کی باقاعدہ دیکھ بھال کروائیں۔اپنے گھر، دفتر یا دکان میں کم از کم ایک آگ بجھانے والا آلہ رکھیں اور اس کے استعمال کا طریقہ سیکھیں۔رات کو سوتے وقت موبائل فون یا دیگر برقی آلات آن نہ رکھیں۔اسپتالوں، نرسنگ ہومز اور کلینکس میں آگ سے بچاؤ کے تمام ضروری انتظامات اور وقتاً فوقتاً فائر سیفٹی آڈٹ کرانا لازم ہے ۔کسی بھی آگ لگنے کی صورت میں فوراً ہنگامی نمبر 101 پر کال کریں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *