Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

ممبرا اسٹیشن پر اندوہناک حادثہ،5 کی موت

ٹرین سے گرنے کے سبب 8 مسافرزخمی،کلوا کے چھترپتی شیواجی اسپتال اور تھانے کے سول اسپتال علاج جاری، ایک کی حالت تشویشناک

انوارالحق خان

ممبرا:ممبرا اسٹیشن سے گذر رہی دو فاسٹ لوکل ٹرینوں (اپ اینڈ ڈاؤن) کے 13 مسافرنیچے گر گئے جس میں سے5 کی دردناک موت ہوگئی جب کہ8 مسافر زخمی ہیں، جنھیں کلوا کے چھترپتی شیواجی اسپتال ، تھانے کے سول اسپتال اور پرائیویٹ اسپتال جیوپیڑ میں زیرعلاج رکھا گیا ہے، جب کہ ہلاک ہونے والے مسافروں میں سے دو الہاس نگر کے ایک دیوا کا اور دوکی شناکت نہیں ہوسکی ہے ۔ کلیان لوک سبھا سے رکن پارلیمنٹ شریکانت شندے ، ممبرا کلوا سے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ ، سماجوا دی پارٹی لیڈر و ایم ایل اے ابو عاصمی اعظمی نے اسپتال پہنچ کر مریضوں کی عیادت کی اور اسٹیشن پر جائے حادثہ کا معائنہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق آج صبح کسارا سے ممبئی سی ایس ٹی کی جانب جانے والی 8بجکر19 منٹ والی فاسٹ لوکل ٹرین اور اسی دوران سی ایس ٹی سے کرجت جانے والی لوکل ٹرین کے مسافر تقریبا 9 بجکر 20 منٹ پر ممبرا اسٹیشن پرپلیٹ فار 3 اور 4 کے درمیان کل13 مسافرگرے۔اطلاع کے مطابق دونوں ٹرین میں کافی بھیڑ تھی اور درجنوںکی تعداد میں مسافردونوں ٹرینوں کے فٹ بورڈ پر لٹکےہوئے تھے۔بتایاجاتا ہے کہ دونوں ٹرینوں کے فٹ بورڈ پر لٹکے ہوئے مسافرآپس میں ٹکرا گئے اور گرگئے۔ کچھ لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ٹرینوں(ممبئی سے کرجت اور کسارا سے ممبئی جانے والی) کے مسافروں کے بیگ آپس میں ٹکرائے اوردونوں کے درمیان رگڑہوئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ اطلاع ملتے ہیں مسافروں کو پہلے کلوا کےچھترپتی شیواجی اسپتال بھیجا گیا وہاں سے بعد میں کچھ کو تھانے سول اسپتال اور ایک کو جیوپیٹراسپتال بھیج دیا گیا ۔ ریلوے کے مطابق فٹ بورڈ پر کھڑے دونوں ٹرینوں کے مسافروں کے جو بیگ کندھے پر لٹکے ہوتے ہیں اور وہ ٹکرا گئے ۔اس حادثے کے بعد ممبرا اسٹیشن پولیس چھاونی میں تبدیل ہوگئی ہے ریلوے اسٹیشن کے چپے چپے پرآر پی ایف ، جی آر پی کے اہلکاران تعینات کردئے گئے ہیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *