دہلی: سن رائزرز حیدرآباد(ایس آرایچ) نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل-2025) کے 68ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) کو 110 رنز سے شکست دے دی۔ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایس آر ایچ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔ جواب میں کے کے آر کی ٹیم 18.4 اوور میں 168 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
اتوار حیدرآباد کے لیے ریکارڈ کا دن تھا۔ ٹیم نے آئی پی ایل کا تیسرا سب سے بڑا مجموعہ بنایا۔ ہینرک کلاسن تیسرے مشترکہ تیز ترین سنچری بن گئے۔ سنیل نارائن ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ ٹریوس ہیڈ کو وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے آؤٹ کیا جنہوں نے 76 رنز بنائے۔
ہینرک کلاسن نے کل 9 چھکے لگائے، جو کسی بھی ایس آرایچ بلے باز کی طرف سے ایک اننگز میں مارے جانے والے دوسرے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ اس فہرست میں ابھیشیک شرما سرفہرست ہیں جنہوں نے اس سیزن میں حیدرآباد میں پنجاب کنگز کے خلاف 10 چھکے لگائے۔
ایس آرایچ نے کولکتہ کے خلاف اپنی اننگز میں 19 چھکے لگائے، جو ان کی ایک اننگز میں چھکوں کی دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔ آخری بار ایس آر ایچ نے 2024 میں دہلی کیپٹلس(ڈی سی) اور رائل چیلنجرز بنگلورکے خلاف دو مختلف میچوں میں 22 چھکے مارے تھے۔
ہینرک کلاسن آئی پی ایل-2025 میں سب سے زیادہ 20+ اسکور کے لیے سائی سدھرسن کی برابری کی۔ سوریہ کمار یادیو(ایم آئی) اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 13 مرتبہ انجام دیا۔ جبکہ کلاسین اور سائی سدرشن(جی ٹی) نے 12 بار ایسا کیا ہے۔ کلاسن نے ورون چکرورتی پر چھکا لگا کرٹی -20 کرکٹ میں اپنا 300 واں چھکا مکمل کیا۔
No Comments: