Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 22ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہیں۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 22ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہیں۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

 اس سے قبل اسلام آباد ہونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اسلام آباد کے جیسن ہولڈر، حنین شاہ، حیدر علی، آندریز گویس پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ کولن منرو، کائل مائرز، سعد مسعود اور رائلی میری ڈتھ سکواڈ کا حصہ ہیں۔
پشاور زلمی میں معاذ صداقت، احمد دانیال، محمد علی اور میکس برائنٹ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ پشاور زلمی چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ پشاور کے خلاف آج کی کامیابی اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے آف مرحلے میں پہنچا دے گی جبکہ پلے آف میں جانے کے لیے پشاور زلمی کو وننگ ٹریک پر آنا ضروری ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم

کائل مائرز، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، عماد وسیم، سعد مسعود، بین ڈوارشوئس، نسیم شاہ اور رائلے میریڈتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم

مچل اوون، صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسین طلعت، میک برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال اور محمد علی پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *