Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات میں ترکی شامل ہوا تو پاکستان خیرمقدم کرے گا: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے پس پردہ حقائق کا پتہ لگانے کے لیے غیر جانبدار اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات میں پاکستان مکمل تعاون کرے گا اور اگر ترکی اس میں شامل ہوتا ہے تو پاکستان اس کا خیرمقدم کرے گا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ بات شہباز شریف نے ترکی کے سفیر کے ساتھ سنیچر کے روز ہونے والی ملاقات میں کہی۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق شہباز شریف نے اس ملاقات میں کہا کہ انڈیا پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے۔

پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق ’اس ملاقات میں ترک سفیرعرفان نیزیرولو نے پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے تحمل سے کام لینے ہوگا۔‘حکومت پاکستان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹ میں کہا گیا کہ ’ترک سفیر نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ بحران میں تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔‘

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *