حج سیزن کے آغاز اور’مکہ پرمٹ‘ کے قانون پرعمل درآمد کے بعد مسجد الحرام میں پہلے جمعہ میں عازمین حج کی محدود تعداد نے نماز جمعہ ادا کی۔
اخبار 24 کے مطابق اس سال وزارت داخلہ کی جانب سے یکم ذوالقعدہ سے ہی مکہ پرمٹ کی شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے عمرہ و دیگر ویزوں پر آنے والوں کےلیے مکہ مکرمہ میں داخلے کی پابندی عائد کردی۔
حج سیزن کے آغاز میں آنے والےعازمین مسجد الحرام میں آرام سے عبادت میں مصروف ہیں جبکہ شہر مقدس میں ازدحام کی صورتحال بھی نہیں۔
اس حوالے سے سکیورٹی ادارے کا کہنا ہے قانون شکنی کرنے والوں سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو مقررہ سزاوں کا سامنا کرنا ہوگا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال بن الشلھوب کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پرمقرر کی جانے والی سزاؤں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ’حج کی ادائیگی کے لیے پرمٹ کی شرط لازمی ہے جو بھی پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخل ہوگا یا وہاں قیام کرنے کی کوشش کرے گا وہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا جس پر 20 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔
No Comments: