نئی دہلی : (ایجنسی) پاکستان اپنی حرکتوں سے بازنہیں آرہا ہے۔ اس نے ناپاک حرکت کرتے ہوئے جموں اورسانبا میں کئی جگہ پرڈرون اورمیزائل سے حملہ کیا ہے۔ سرحد پارسے کئی میزائلیں داغی گئی ہیں۔ پاکستان کی طرف سے جموں ایئرپورٹ پربھی راکٹ داغا گیا ہے۔ ہندوستان نے 8 میزائلوں کوایئرڈیفنس سسٹم سے تباہ کردیا ہے۔ جیسلمیر میں 30 سے زیادہ میزائلیں داغنے کی بات سامنے آئی ہے۔ فوج نے سبھی میزائلوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک کسی بھی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ ابھی اس سلسلے میں حکومت یا فوج کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
وہیں دوسری طرف سرحدی علاقہ راجستھان کے جیسلمیرمیں دھماکہ کی آوازیں سننے کے بعد لوگ کافی پریشان نظر آئے۔ خبروں کے مطابق، پاکستان نے 30 سے زیادہ میزائلیں داغیں، لیکن ہندوستان نے سبھی میزائلوں کو تباہ کردیا ہے۔ جیسلمیر میں دھماکے کے بعد پوری طرح بلیک آؤٹ ہے۔ دھماکے کی آواز کے بعد سے لوگ دہشت میں ہیں۔ لوگوں نے خود کو گھروں میں قید کرلیا ہے۔ پاکستان نے جن مقامات پرحملہ کرنے کی کوشش کی، ان میں جموں ایئر پورٹ، جموں ریلوے اسٹیشن، چنی ہمت اور جموں سے متصل سرحدی علاقہ آرایس پورہ شامل ہیں۔ ہندوستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم ایس-400 نے پاکستان کے ان حملوں کی کوششوں کو ناکام کردیا ہے۔
No Comments: