Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

بہار سے دہلی جانے والی سلیپر بس میں لگی آگ، پانچ مسافر زندہ جل گئے

آگ لگنے کے بعد بھی بس تقریباً ایک کلومیٹر تک چلتی رہی، ڈرائیور اور کنڈیکٹر شیشہ توڑ کر فرارہونے میں کامیاب

 لکھنؤ:بیگوسرائے، بہار سے دہلی جا رہی ایک نجی سلیپر بس (بس نمبر یو پی 17 اے ٹی 6372) میں لکھنؤ- رائے بریلی روڈ، موہن لال گنج کے اوپر کسان پاتھ، لکھنؤ پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد بھی بس تقریباً ایک کلومیٹر تک چلتی رہی۔ ڈرائیور اور کنڈکٹر فوراً موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس اور عام لوگوں کی مدد سے شیشے توڑ کر بس میں بیٹھے مسافروں کو باہر نکالا گیا۔ فائر بریگیڈ نے تقریباً آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔ جب فائر فائٹرز بس کے اندر گئے تو انہیں وہاں پانچ افراد کی لاشیں ملیں۔

اب تک موصول ہونے والی خبروں کے مطابق بس میں اسّی کے قریب مسافر سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ حادثہ کا وقت صبح پانچ بجے کے قریب بتایا جاتا ہے۔ اس وقت بس میں تقریباتمام مسافر سو رہے تھے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے بعد بس کچھ دیر تک جلتی ہوئی حالت میں چلتی رہی۔ ڈرائیور اور کنڈیکٹر شیشہ توڑ کر فرار ہو گئے۔ آگ لگنے سے مین گیٹ جام ہوگیا۔ جس کے سبب متاثرین باہر نکل نہ سکے،بتایاجاتاہے کہ دیگر مسافرکسی طرح شیشہ توڑ کراپنی جان بچا سکے۔ جانکاری کے مطابق یہ حادثہ پی جی آئی کالی کے قریب سے گزرنے والے کسان پاتھ پر پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ بس کا ایمرجنسی گیٹ نہیں کھلا جس کی وجہ سے پیچھے بیٹھے لوگ بس میں پھنس گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ اتنی شدید تھی کہ آگ کے شعلے ایک کلومیٹر دور تک دکھائی دے رہے تھے۔ بس جلنے کے بعد بھی کچھ فاصلے تک چلتی رہی۔

 

مرنے والوں کی تفصیلات

 لکھی دیوی ، عمر تقریباً 55 سال

 سونی دیوی، عمر تقریباً 26 سال

 دیوراج ، عمر تقریباً 3 سال

ساکشی کماری، عمر تقریباً 2 سال

ایک نامعلوم شخص

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *