Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

ایم ایف حسین کی 25 نایاب پینٹنگز نیلام کی جائیں گی

بامبے ہائی کورٹ کی منظوری کے بعدمشہور پینٹر ایم ایف حسین کی 25 نایاب پینٹنگز کی 12 جون کو نیلامی کی جائے گی

ممبئی:بامبے ہائی کورٹ کی منظوری کے بعدمشہور پینٹر ایم ایف حسین کی 25 نایاب پینٹنگز کی 12 جون کو نیلامی کی جائے گی۔ ان پینٹنگز کو نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ(نافیڈ) نے صنعتکار گرو سوروپ سریواستو کے سوروپ گروپ آف انڈسٹریز کے ساتھ 236 کروڑ روپے کے قرض کے تنازعہ کے سلسلے میں محفوظ کیا تھا۔

جسٹس آر آئی چھاگلا کی سنگل بنچ نے اپنے 17 فروری کے حکم میں ممبئی کے شیرف کو 25 پینٹنگز کی نیلامی کی اجازت دی تھی۔ 2006 میں، سی بی آئی نے سوروپ گروپ اور سریواستو کے خلاف نافیڈ سے لیے گئے 236 کروڑ روپے کے قرض میں سے 150 کروڑ روپے کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات شروع کی تھیں۔

دسمبر 2008 میں ایک ٹریبونل نے نافیڈ کو حسین کی پینٹنگز سمیت 100 کروڑ روپے کے اثاثوں کو محفوظ کرنے کی اجازت دی تھی۔ تاہم، ‘ایم ایف حسین: این آرٹسٹ ، 20 ویں صدی کا وژن‘ کے عنوان سے ہونے والی نیلامی میں حسین کی 25 پینٹنگز شامل ہیں جو ‘ہمارا سیارہ کہلائی گئی ارتھ سیریز کے حصے کے طور پر بنائی گئی تھیں۔ غور طلب ہے کہ شریواستو 2007 میں اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے ایم ایف حسین کی 100 پینٹنگز ہر ایک کروڑ روپے میں حاصل کیں۔ گزشتہ سال مئی میں آرٹ کی ماہر دادیبا پنڈول نے ان پینٹنگز کی ویلیوایشن رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کرائی تھی جس کے مطابق ان کی قیمت کا تخمینہ 25 کروڑ روپے لگایا گیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *