Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

بی جے پی وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازع بیان پرمانگی معافی

مدھیہ پردیش کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن وجے شاہ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی بری فوج کی کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق اپنے بیان پر ’دس بار معافی مانگنے‘ کے لیے تیار ہیں۔

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن وجے شاہ کا کہنا ہے کہ وہ انڈین بری فوج کی کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق اپنے بیان پر ’دس بار معافی مانگنے‘ کے لیے بھی تیار ہیں۔

بی جے پی وزیر کی جانب سے معافی مانگنے کی وجہ اُن کا وہ بیان ہے جو انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران دیا تھا اور جس کا نشانہ بظاہر کرنل صوفیہ قریشی تھیں۔ حکومتی وزیر کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد انھیں اپوزیشن جماعتوں بشمول کانگریس اور سماجی حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

اپنے بیان میں بی جے پی وزیر نے براہ راست کرنل صوفیہ قریشی کا نام تو نہیں لیا تاہم انڈین میڈیا اور خبررساں اداروں کے مطابق وجے شاہ کی تنقید کا نشانہ انڈین آرمی کی یہی مسلمان فوجی افسر تھیں۔

واضح رہے کہ یہ وہی کرنل صوفیہ قریشی ہیں، جو سات مئی کو انڈیا کی جانب سے پاکستان میں کیے گئے ’آپریشن سندور‘ کی ابتدائی تفصیلات بتانے کے لیے کی گئی پریس کانفرنس کا حصہ تھیں۔ اس اہم پریس کانفرنس میں آپریشن کی تفصیلات بتانے کے لیے دیگر حکام بھی موجود تھے تاہم ان میں سے صرف کرنل صوفیہ قریشی ہی مسلمان افسر تھیں۔

شدید تنقید کے مطابق اب بی جے پی وزیر وجے شاہ کا کہنا ہے کہ ’اگر غصے میں میرے منہ سے کچھ نکل گیا اور کسی کو بُرا لگا تو میں کہنا چاہوں گا کہ میں خدا نہیں بلکہ انسان ہوں۔ میں دس مرتبہ معافی مانگتا ہوں۔‘

وجے شاہ نے اپنے بیان میں کیا کہاتھا؟

عیاں رہے کہ منگل کے روز انڈیا میں سوشل میڈیا پر وجے شاہ کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں وہ ’آپریشن سندور‘ کے تناظر میں انڈیا کے پاکستان پر حملوں کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

اطلاع کے مطابق پیر کے روز مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے نزدیک ایک گاؤں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وجے شاہ نے ہندوستان کی جانب سے پاکستان میں شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’جنھوں نے ہماری بیٹیوں کے سندور اجاڑے تھے، ہم نے اُن ہی کی بہن بھیج کر کے اُن کی ایسی کی تیسی کروائی۔‘

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انھیں یہ کہتے ہوئے بھی سُنا جا سکتا ہے کہ ’اب ہندوستان کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ’ان کی ہی برادری کی بہن کو بھیجا ہے۔‘اطلاع کے مطابق اس بیان میں وجے شاہ کا اشارہ مسلمان خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کی جانب تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *