ممبئی: ممبئی کے پریل علاقے میں واقع ٹاٹا میموریل اسپتال ، جسکا شمار ملک کے سب سے اہم کینسر کے علاج اور تحقیقی مراکز میں ہوتا ہے ، اسے جمعہ کو ایک دھمکی آمیز میل موصول ہوا جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ اسپتال کے احاطے میں ایک دھماکہ خیز آلہ لگایا گیا ہے جس کے بعد اسپتال کی مکمل تلاشی کے بعد کوئی دھماکہ خیز یا مشکوک شے نہیں برآمد ہوئی۔ البتہ اسپتال کے حفاظتی انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، دھمکی آمیز ای- میل جمعہ کے اوائل میں موصول ہوا ، جس کے بعد تفشیشی ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے ۔اس اسپتال میں ہزاروں کی تعداد میں روزانہ کینسر کے مریضوں کا علاج ہوتا ہے ۔ دھمکی آمیز ای میل آنے کے بعد مریضوں کا محفوظ علاقوں احتیاطی طور پر انخلا بھی کیا گیا۔ ممبئی پولیس کا ایک بڑا دستہ ، بشمول بم کا پتہ لگانے اور ضائع کرنے والے اسکواڈوں کو اسپتال کے احاطے میں تعینات کیا گیا تھا۔ دو گھنٹوں کے سرچ آپریشن کے بعد دھمکی محض افواہ ثابت ہوئی ۔
حکام فی الحال ای میل کے ماخذ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور وہ آئی پی ایڈریس کا سراغ لگانے کے لئے کام کر رہے ہیں جہاں سے بھیجا گیا تھا۔مقامی پولیس نے احتیاطی اقدام کے طور پر آس پاس کے علاقے میں گشت میں بھی اضافہ کیا ہے ۔
No Comments: