Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

آئی پی ایل 2025: کنگ خان کی ٹیم کولکاتا نے دہلی کو 14 رنز سے دلچسپ مقابلے میں شکست دی۔

کولکاتا کی جیت کے ہیرو سنیل نرائن رہے، جنھوں نے پہلے تو محض 16 گیندوں میں 27 رنوں کی اننگ کھیلی، پھر گیندبازی میں 3 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کر پویلین بھیجا۔

آج ایک بار پھر آئی پی ایل 2025 میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ مقابلہ کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور دہلی کیپٹلز کے درمیان تھا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 204 رن بنائے تھے۔ جواب میں دہلی کیپٹلز 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 190 رن ہی بنا سکی۔ یعنی دہلی کو 14 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج ٹاس دہلی کیپٹلز کے کپتان اکشر پٹیل نے جیتا تھا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ کولکاتا کے بلے بازوں نے شروعات طوفانی انداز میں کیا، حالانکہ کوئی بھی بلے باز بہت بڑی اننگ نہیں کھیل سکا۔ انگکرش رگھوونشی نے سب سے زیادہ 44 رن (32 گیندوں پر) بنائے، جبکہ رنکو سنگھ نے 36 رن، سنیل نرائن نے 27 رن، رحمان اللہ گرباز و کپتان اجنکیا رہانے نے 26-26 رن اور آندرے رسیل نے 17 رنوں کا تعاون کیا۔ آخر کے اوورس میں کولکاتا نے کئی وکٹ گنوا دیے، لیکن دہلی کے گیندباز اسے 200 کے پار پہنچنے سے نہیں روک سکے۔ دہلی کی طرف سے مشیل اسٹارک نے سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے، لیکن انھوں نے 4 اوورس میں 43 رن بھی خرچ کر دیے۔ اکشر پٹیل اور وپراج نگم کے حصے میں 2-2 وکٹ اور دشمنتا چمیرا کے حصے میں ایک وکٹ آیا۔

جب دہلی کے بلے باز 205 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے میدان میں اترے تو ابھشیک پوریل محض 4 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، لیکن فاف ڈوپلیسس نے بہترین 62 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کرون نائر محض 15 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے اور کے ایل راہل بھی بدقسمت رہے جو محض 7 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ کپتان اکشر پٹیل کی تعریف کرنی ہوگی جنھوں نے مشکل وقت میں 23 گیندوں پر 43 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ لگاتار وکٹ گرنے کی وجہ سے دہلی میچ سے دور نظر آنے لگی، لیکن آشوتوش شرما اور وپراج نگم جب کریز پر تھے تو سبھی کی امیدیں ان دونوں سے وابستہ نظر آ رہی تھیں۔ لیکن آشوتوش محض 7 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد وپراج نے تنہا ٹیم کو جیت دلانے کی کوشش کی، لیکن 19 گیندوں پر 38 رن بنا کر وہ بیسویں اوور کی پانچویں گیند پر بولڈ ہو گئے۔

کولکاتا کی طرف سے سنیل نرائن کی تعریف کرنی ہوگی، جنھوں نے پہلے تو بلے بازی میں 16 گیندوں پر 27 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی، اور بعد میں 3 اہم وکٹ بھی لیے۔ انھوں نے 4 اوورس میں 29 رن دیے۔ 2 وکٹ ورون چکرورتی کے حصے میں آئے، جبکہ انوکول رائے، ویبھو اروڑا اور آندرے رسیل کو 1-1 وکٹ ملے۔ سنیل نرائن کو ان کی بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *