Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کے 24 افراد ہلاک

آگ کے شعلوں کے درمیان زمین پر جلی ہوئی کئی لاشیں پڑی ہوئی نظرآئیں

غزہ:غزہ پراسرائیلی حملوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے تازہ رپورٹ کے مطابق غزہ میں وزارت صحت اور سول ڈیفنس کے حکام نے کہاہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہونے والے دو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حماس کے تحت چلنے والے سول ڈیفنس کے محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ غزہ شہر کے فہمی الجرگاوی اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد بچوں سمیت 20 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔اتنا ہی نہیں بلکہ ان میں سے کئی لاشیں جھلسی ہوئی تھیں۔اس اسکول میں اسرائیلی فوجی حملے کے نتیجے میں بیت لاہیا قصبے سے بے گھر ہونے والے سینکڑوں افراد نےپناہ لے رکھے تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ اسکول کے نزدیک رہائش پذیر ایک شخص رامی رفیق نے بتایا کہ، ’ہر طرف آگ ہی آگ تھی۔ میں نے زمین پر جلی ہوئی لاشیں پڑی دیکھی ہیں۔‘’یہ خوفناک منظر دیکھ کر میرا بیٹا بیہوش ہو گیا۔‘آن لائن شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں اسکول سے آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں جب کہ بری طرح سے جھلسی ہوئی لاشیں بھی نظر آرہی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں شمالی غزہ میں حماس پولیس کے انویسٹی گیشن کے سربراہ محمد الکسیح اور ان کے بیوی بچے بھی شامل ہیں۔ حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کے مطابق ا سکول پر حملے سے کچھ دیر قبل وسطی غزہ کے ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں بھی چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *