Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

مناسک حج سے قبل مسجدالحرام میں 15 لاکھ سے زائد عازمین نے اداکی آخری نماز جمعہ

شدیدگرمی کے سبب 1600کے قریب عازمین ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج، 8عازمین کی اوپن ہارٹ سرجری اور104 کی اینجوپلاسٹی کی گئی ،ہندوستان اورپاکستان سمیت 14 ملکوں کیلئے تمام طرح کے ویزے بند

مکہ مکرمہ، (ایجنسیاں): مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں مناسک حج سے قبل آخری جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ دنیا بھر سے آنے والے15لاکھ سے زائد عازمین نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے رنگ برنگی چھتریوں کا استعمال کیا گیا۔ سعودی حکام کے مطابق عازمین میں کوئی وبائی یا متعدی امراض رپورٹ نہیں ہوئے، مکہ مکرمہ سے سعودی وزارت حج کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے5کیسز ریکارڈ ہوئے ۔

وزارت صحت کے مطابق1600کے قریب عازمین انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں، 8عازمین کی اوپن ہارٹ سرجری اور104 کی اینجوپلاسٹی کی گئی۔ مکہ صحت مرکز کے مطابق ایک مصری عازم حج خاتون کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی جس سے انکی بینائی ختم ہونے سے بچ گئی۔

سعودی حکام کے مطابق وزارت داخلہ اور دیگر سیکیورٹی کے شعبوں سے50ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق غیر پرمٹ یافتہ عازمین کے داخلے کے تمام راستے بندکر دیے ہیں اور درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ سعودی حکام کے مطابق بیمار اور معذور افراد کے مناسک کی ادائیگی کو آسان بنانے کیلئے بڑی برقی گاڑیوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس میں وہ فریضہ حج ادا کریں گے ۔ سعودی حکام کے مطابق خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں 1000فلسطینی شہدا کے لواحقین شرکت کریں گے جبکہ 100 ممالک سے 1300افراد شاہی مہمان کے طور پر حج ادا کریں گے ۔

’بلاک ورک ویزہ کوٹہ‘ جون 2025 تک کے لیے معطل

 سعودی عرب نے ایک اہم اعلان میں 14 ممالک کے شہریوں کے لیے’بلاک ورک ویزہ کوٹہ‘کا اجرا جون 2025 تک کے لیے معطل کر دیا ہے۔متاثرہ ممالک میں ہندوستان،پاکستان، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا سمیت دیگر شامل ہیں۔یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔سعودی وزارتِ افرادی قوت کے مطابق جن ممالک کے لیے بلاک ورک ویزے بند کیے گئے ہیںان میںہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن، مراکش شامل ہیں۔بلاک ورک ویزا ایک ایسا کوٹہ ہوتا ہے جو سعودی کمپنیاں پہلے سے منظور کروا کر مخصوص ممالک سے ورکرز منگوا سکتی ہیں۔ اس پابندی کے بعد نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ پرانی درخواستوں میں تاخیر یا رد ہو سکتا ہے۔ جن افراد کو ویزا ملا لیکن سعودی عرب داخل نہیں ہوئے، وہ داخلے میں دقت کا سامنا کر سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس، اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کے لیے عارضی طور پر روک دیے ہیں۔یہ پابندیاں جون 2025 کے اختتام تک جاری رہیں گی، اور امکان ہے کہ حج سیزن کے بعد نرمی کی جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *