Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

میٹھی ندی کی صفائی پر ایک ہزارکروڑکا گھپلہ

بی ایم سی اہلکار سمیت 13 افراد کیخلاف مقدمہ

ممبئی: ممبئی پولیس نے منگل کو ممبئی ندی مٹھی دریا کی صفائی کے مبینہ گھپلے کے معاملے میں پانچ ٹھیکیداروں، تین برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے اہلکاروں، تین نجی افراد اور دو نجی کمپنی کے اہلکاروں کے خلاف شہری ادارے کو 65.54 کروڑ  روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچانے کے لیے ایف آئی آر درج کی ہے ۔ اس گھوٹالے کی مالیت ایک ہزار کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔ایف آئی آر اقتصادی جرائم ونگ کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم  کے ذریعہ درج کی گئی ہے جو صبح سے ممبئی میں 8 سے 9 مقامات پر چھاپے مار رہی ہے ۔ چھاپوں میں ٹھیکیداروں کے دفاتر اور رہائشی اور ممبئ کارپوریشن کے اہلکار شامل ہیں۔ایس آئی ٹی کی تفشیش کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس کا تخمینہ تقریباً 65 کروڑ تھا۔  پانچ ٹھیکیداروں پر فرضی آپسی قراردوں پر دستخط کرنے کا الزام ہے جن میں بی ایم سی کے تین افسران،بھی شامل ہیں جن کا نام ایف آئی آر میں لیا گیا ہے ۔ایس آئی ٹی 20 سالوں سے سرگرم مٹھی ندی کو صاف کرنے کے منصوبے میں مبینہ فنڈ کے غلط استعمال کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

 تحقیقات کا آغاز میں تین ٹھیکیداروں کو سمن جاری کیا گیا تھا جن میں کیلاش کنسٹرکشن کے کاشیوال، ایکیوٹ انٹرپرائزز کے رشبھ جین اور مندیپ انٹرپرائزز کے شیر سنگھ کا نام شامل ہیں۔  پولیس کے اقتصادی جرائم کے جوائنٹ کمشنر وی ڈی مشرا کی قیادت میں، خصوصی تفتیشی دستہ اس بات کی جانچ کرے گی کہ ممبئی کارپوریشن اور ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 17.8کلومیٹر کے پروجیکٹ پر 2005سے 1300کروڑ روپے کیسے خرچ کیے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *