Header advertisement
sidebar advertisement

قومی خبریں

تعلیم و روزگار

بنگلہ دیش میں دستیاب مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں

محمد یونس نے چینی سرمایہ کاروں سے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی

مالی بحران کا شکار بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے گزشتہ روز چینی سرمایہ کاروں سے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ روز ڈھاکہ میں منعقدہ چین-بنگلہ دیش کانفرنس برائے سرمایہ کاری اور تجارت کے دوران بنگلہ دیش کے چیف محمد یونس نے چینی سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ بنگلہ دیش میں دستیاب مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں اور جس طرح سے چینی سرمایہ کاروں نے جنوبی ایشیا کے کئی ممالک کی معیشت کو تبدیل کیا ہے، بنگلہ دیش میں بھی کچھ ایسا ہی ہو گا،انہوں نے امیدظاہرکی ہے۔

عیاں رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب محمد یونس نے چین سے سرمایہ کاری کی اپیل کی ہے۔ اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھی انھوں نے چین سے تیستا پروجیکٹ سمیت دیگرکئی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی اپیل کی تھی۔

ڈھاکہ میں چین-بنگلہ دیش کانفرنس برائے سرمایہ کاری اور تجارت پروگرام میں پروفیسر محمد یونس نے شرکت کی تھی۔ کانفرنس میں 150 سے زائد چینی سرمایہ کار اور کاروباری نمائندے موجود تھے۔  محمد یونس کے مطابق گذشتہ 10 ماہ میں بنگلہ دیش میں چینی کاروباری نمائندوں کے ساتھ یہ سب سے بڑی کاروباری کانفرنس تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *